مکہ کانفرنس میں خطاب کیلئے  ڈاکٹر عبدالطیف الکندی ارضِ مقدس روانہ

سرینگر /جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ اور عالمی سطح کے نامور عالم دین ڈاکٹر عبداللطیف الکندی کل سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے بلائی گئی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے ارضِ مقدس کی جانب روانہ ہوئے عمائدین جمعیت اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے انہیں رخصت کیا ۔ ڈاکٹر صاحب مکہ المکرمہ میں 15 اور16 اگست کو بلائی گئی عالمی سطح کی کانفرنس میں ’’عالمی امن میں مسلمانوں اور اسلام کے کردار ‘‘کے موضوع پر خاص خطاب کرینگے ۔ واضح رہے اس کانفرنس میں اسلامی دنیا کی چنیدہ اور منتخبہ دینی اور علمی قیادت ایک ساتھ نظر آئے گی، اور اُمت کو درپیش چلینجزو ان کے حل پر خصوصی گفتگو کرے گی۔ اس کانفرنس کے شرکائ و سامعین بھی علمائ و فضلائ ہی ہوں گے۔ جن کے ذمہ اُمت کی فکری تربیت کا فریضہ ہے۔ سعودی وزارتِ حج نے یہ بات واضح کردی ہے کہ حج امن و اطمینان و راحت سکون کا سب سے مشرف و میمون مقام ، وقت و زماں ہے اس لئے اس بات کا متقاضی ہے کہ زائرین حرم کے ساتھ ساتھ ساری انسانیت کو اسلام کے پیامِ امن و راحت اور عدل و انصاف سے اس زریں موقع پر آگاہ و آشنا کیا جائے ۔ ڈاکٹر صاحب فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد عالم اسلام کے نامور مفکرین ، دانشوروں اور منتخبہ علمی قیادت سے انفرادی اور اجتماعی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں