امریکہ کا چین کی 279مصنوعات پر 25فیصد درآمدات چارج وصول کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن، 8اگست ﴿رائٹر﴾ امریکہ چین کی 279مصنوعات پر 23اگست سے 25فیصد کی شرح سے درآمدات فیس وصول کرے گا۔اس طرح سے اسے 16ارب ڈالر کی آمدنی ہوگی۔امریکی کامرس ڈپارٹمنٹ نے منگل کو اس بارے میں آخری فہرست شائع کی۔ کامرس ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ اس کارروائی سے چین کے درمیانے درجہ کے برآمدات متاثر ہوں گے ۔ ان میں سے کئی اپنے چپس کی پیداوار امریکہ، تائیوان اور جنوبی کوریا میں کرتے ہیں۔ کامرس ڈپارٹمنٹ کے مطابق جن سامانوں پر 25فیصد درآمدات فیس لگائی گئی ہے ان میں بڑے پیمانے پر الیکٹرانک اشیائ، پلاسٹک اشیائ، کیمیائی گڈز اور ریلوے کے اوزار شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ چینی مصنوعات پر گذشتہ ماہ 34ارب ڈالر کے درآمد ات کی فیس لگانے کے بعد امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر تجارتی مراعات پر مذاکرات کیلئے دباؤ ڈالنے کی یہ تازہ ترین کارروائی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں