بی جے پی کو ہٹانے کیلئے عظیم اتحاد تیار ہورہاہے :یچوری

اندور،10جولائی ﴿یواین آئی﴾مارکسی کمیونسٹ پارٹی ﴿سی پی ایم ﴾کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہاکہ سال 2019میں بھارتیہ جنتاپارٹی ﴿بی جے پی ﴾کوہٹانے کے لئے سبھی سیکولر سیاسی پارٹیاں ایک عظیم اتحاد تشکیل دے رہی ہیں ۔مسٹر یچوری نے آج یہاں منعقدہ صحافیوں سے بات چیت میں یہ بات کہی ۔عظیم اتحاد کے وزیراعظم کے چہرے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نتیش کمار ہماری نظر میں اس عظیم اتحاد کے وزیراعظم کے عہدے کے دعویدار تھے لیکن انھوں نے بی جے پی کیا دامن تھام لیاہے ۔ایسی صورت میں اس سوال پر فیصلہ ابھی ہونا ہے ۔مسٹر یچوری نے مغربی بنگال میں سی پی ایم کی کم ہوتی عوامی حمایت سے متعلق سوال پرالزام لگایاکہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں ہی پارٹیاں فوری فائدے کے لئے سماج کو تقسیم کرنے کا کام کررہی ہیں ۔اسکے مستقبل میں سنگین نتائج برآمد ہونگے ۔سی پی ایم کے جنرل سکریٹری نے بی جے پی کے بدعنوانی سے پاک حکومت کے دعوے کے سلسلہ میں طنز کرتے ہوئے کہاکہ جس کام کے لئے پہلے ایک ہزار روپئے خرچ ہوتے تھے ،اب اسی کام کے لئے دوہزار روپئے خرچ ہورہے ہیں ۔بدعنوانی دوگنی ہوگئی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں