ڈی سی سرینگر کی صدارت میں طبی شعبے کی میٹنگ ۱۱مارچ کے پلس پولیس انتظامات کا جائزہ لیا,

,

سرینگر/ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید کی صدارت میں منعقد ایک میٹنگ میں ۱۱ مارچ کے پلس پولیس پروگرام کا جائزہ لیا گیا، میٹنگ میں چیف میڈیکل افسرکے علاوہ دیگر افسران موجود تھے،میٹنگ میں ۱۱ مارچ کو پلس پولیس ایکشن پلان کے دوسرے مرحلے کا جائزہ لیا گیا، اس روز 660پلس پولیس بوتھ اور632زون بلاک میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیںگے، اس سلسلے میں سرینگر میں 9مراکز کاانتخاب کیا گیا ہے،ان میں بٹہ مالوبس اڈہ، پارمپور بس اڈہ،پانتہ چھوک بس اڈہ، ایچ ایم ٹی، نوگام، قمرواری،لل دید ہسپتال گیٹ، نشاط اور شالیمار شامل ہیں۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں