شام میں روس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32ہلاک

دمشق/ شام میں روس کا ایک فوجی طیارہ فوجی اڈے پر گر پر تباہ ہو گیا جہاں سے روس شام میں ہونے والی تمام فوجی کاررائیاں کرتا ہے۔ طیارے میں چھبیس مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے جو تمام اس حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ طیارہ شام کے ساحلی شہر لتاکیا میں حمیمیم کے فوجی اڈے پر گر کر تباہ ہوا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ طیارے پر فائرنگ نہیں ہوئی ہے اور ابتدائی معلومات سے لگتا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا ہے۔ سات جنوری کو روس نے دعوی کیا تھا کہ اس نے حمیمیم کے ہوائی اڈے پر ڈرون کی مدد سے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس سے پہلے شامی باغیوں نے دعوی کیا تھا کہ انھوں نے حمیمیم کے ہوائی اڈے پر مارٹر حملہ کیا ہے جس میں روس کے جنگی طیاروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں