انتخابی نتائج کے بعد تریپورہ میں کمیونسٹ رہنمائوں کے مجسموں کی توڑ پھوڑ- ملوثین کیخلاف کاروائی ہوگی، وزیراعظم نریندر مودی کا انتباہ

سرینگر/ تری پورہ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد کچھ مقامات پر کمیونسٹ رہنما لینن سمیت دیگرکمیونسٹ رہنماؤں کے مجسموں کے گرائے جانے اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی رپورٹیں آئی ہیں۔ جبکہ گزشتہ رات تمل ناڈو میں بھی ایک مقام پر سماجی مصلح ای وی راما سوامی پیریار کی مورتی کو نقصان پہنچائے جانے کی بھی رپورٹ ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے کچھ حصوں میں توڑ پھوڑ کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعظم کے دفتر﴿پی ایم او﴾ کے مطابق کچھ مقامات پر مجسموں کے گرائے جانے کے واقعات کے بعد وزیر اعظم نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بات کی اور ان واقعات پر سخت ناراضگی ظاہر کی۔ اس کے پیش نظر وزارت داخلہ نے توڑ پھوڑ کے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریاستی حکومتوں سے ایسے واقعات کوروکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کو کہا ہے ۔ وزارت نے اس کے ساتھ ہی کہا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث لوگوں سے سختی سے نمٹا جائے اور ان کے خلاف متعلقہ قانون کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں