لوک سبھا میں تعطل دور کرنے پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا

نئی دہلی/7مارچ ﴿یو این آئی﴾ لوک سبھا میں بینکنگ گھپلہ پر بحث کے سلسلے میں گذشتہ تین دنوں سے جاری تعطل کو دور کرنے کیلئے آج ایوان کی اسپیکر سمترا مہاجن کی طرف سے بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ بے نتیجہ رہی لیکن محترمہ مہاجن اگلے دو تین دنوں میں حل نکلنے کے بارے میں پر یقین ہیں۔ پیر سے شروع ہوئے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں شوروغل اور ہنگامہ کی وجہ سے اب تک کوئی کام نہیں ہو سکا ہے ۔ محترمہ مہاجن نے ایوان میں تعطل کو دور کرنے کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں کل جماعتی میٹنگ بلائی۔میٹنگ تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی لیکن حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی اتفاق نہیں ہو سکا۔ محترمہ مہاجن نے میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے تمام جماعتوں سے آپس میں بات چیت کرکے حل نکالنے کو کہا ہے او ر ان کو امید ہے کہ دو تین دنوں میں حل نکل جائے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں