آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کے مشاہرے میں اضافہ کرنے کا معاملہ زیر غور: سجاد لون

جموں/سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون نے ایوان کو شیام لا ل بھگت کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جانکاری دی کہ آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کے مشاہرے میں ماہانہ 500 روپے کا اضافہ کرنے کا معاملہ حکومت کے زیر غور ہے ۔اس موقعہ پر سیف الدین بٹ ، فردوس احمد ٹاک ، غلام نبی مونگا، خورشید عالم ، ظفر اقبال منہاس ، وبودھ گپتا اور سریندر کمار چودھری نے ضمنات پوچھے۔دریں اثنا ظفر اقبال منہاس کے علاحدہ سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت پہاڑی زبان بولنے والوں کے مشاورتی بورڈ کی سفارشات پر عمل کرتی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں