پی ڈی پی -بی جے پی حکومت کا دہشت گردوں کے خلاف رویہ نرم :کانگریس

نئی دہلی/یواین آئی/کانگریس نے کل الزام لگایا کہ جموں و کشمیر میں برسراقتدار پیپلس ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی حکومت دہشت گردوں کے تئیں نرم رویہ اختیار کررہی ہے ۔ کانگریس ترجمان شوبھا اوجھا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ملک کے تحفظ اور اتحاد کے لئے کانگریس ہمیشہ فکرمند رہتی ہے اور اس کے لئے وہ پرعزم ہے ۔انہوں نے پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مرکز اور ریاستی حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف سخت قدم اٹھانا چاہئے ۔ محترمہ اوجھا نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر میں پی ڈی پی -بی جے پی حکومت دہشت گردوں کے تئیں نرم رویہ اختیار کررہی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہرحال میں امن و امان قائم ہونا چاہئے اور اس کے لئے حکومت کو ہر ممکن قدم اٹھانے چاہئے ۔ واضح رہے کہ کانگریس کے لیڈر مسٹر چدمبرم نے جموں و کشمیر کے حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سرحد پار سے ہورہی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں مودی حکومت پر طنز کیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں