قیدیوں پر نظر رکھنے کیلئے جیلوں کی سیکورٹی سخت کرنیکا فیصلہ ایکسرے سکینرس اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے

سرینگر/یو پی آئی/ریاست جموںوکشمیر کے جیلوں میں سیکورٹی کو مضبوط کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف جیل خانہ جات نے کہاکہ جیلوں میں ایکس رے سکینرس ، سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ ساتھ جدید نوعیت کے سازو سامان نصب کئے جار ہے ہیں تاکہ قید یوں کے حرکات و سکنات پر خصوصی نظر گزر رکھی جا سکے۔ انہوںنے کہاکہ قیدیوں کو مختلف ہنروں کی تربیت بھی فراہم کی جار ہی ہے۔ جموں میں تقریب کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جیل کانہ ضات ایس کے مشرا نے کہاکہ ریاست جموںوکشمیر کے جیلوں میں سیکورٹی کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قیدیوں پر نظر گزر رکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جارہا ہے جس کے تحت ایکس رے سکینرس ، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قیدیوں کو مختلف ہنروں کی تربیت بھی فراہم کی جار ہی ہیں تاکہ وہ رہا ہوتے ہی اچھی طرح سے زندگی گزار سکیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں