ٹائکونڈو چیمپین شپ میں منان نے سونے کا تمغہ جیت لیا

پلوامہ/تنہا ایاز/ ضلع پلوامہ کے آٹھ سالہ بچے نے اس وقت اپنا اور ضلع پلوامہ کا نام اس وقت روشن کیا جب انہوںنے تیسری بین الاقوامی ٹائکونڈو چیمین شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق آٹھ سالہ عبد المنان ولد نثار احمد گنائی ساکنہ برپورہ پلوامہ جو کہ سولیس انٹرنیشنل سکول میں تیسری جماعت میںزیر تعلیم ہے نے بین الاقوامی ٹائکانڈو چیمپین شپ میں نیپال سے تعلق رکھنے والے طالب علم کوشکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔واضح رہے کہ عبد المنان پورے جنوبی کشمیر کی نمائندگی کررہے تھے۔اس سے قبل بھی عبد المنان نے قومی سطح کا تمغہ جیت لیا تھا۔قومی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اس کم عمر طالب علم کو بین الاقومی سطح پر کھیلنے کا موقع ملا جہاں انہوں نے نیپال سے تعلق رکھنے والے طالب علم کو ہرایا اور سونے کا تمغہ جیت لیا۔واضح رہے کہ یہ میچ بھارت کی راجدھانی نئی دہلی میں کھیلا گیا جہاں کئی ممالک سے آئے کھلاڑیوں نے اس چمپین شپ میں شرکت کی۔ اُن کے والد نثاراحمد گنائی نے کہا کہ یہ اُن کیلئے فخر کی بات ہے کہ اُن کے اکلوتے فرزند نے بین الاقومی سطح پر نہ صرف اُن کا بلکہ پوری وادی کشمیر کا نام روشن کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی اپنے بیٹے کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے تاکہ وہ اس سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ادھر سولیس انٹرنیشنل سکول پلوامہ کے چیرمین میر وسیم حنیف نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سکول سے آٹھ بچوں نے قومی چیمپینشپ میں حصہ لیا جن میں سے تین بچے انٹرنشنل چیمین شپ میں منتخب ہوئے ۔ انہوںنے کہا کہ منان نے نہ صرف سکول بلکہ ضلع پلوامہ کا نام بھی روشن کیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں