مرکزی سرکار تلیل کو سیلولر کوریج کے دائرے میں لانے کیلئے اقدامات اٹھائے:وزیر اعلیٰ- مقامی فنکاروں اور ڈی ڈی کأ شرکے پروڈیوسروں کے مسائل کو حل کرنے پر بھی زور دیا

جموں/وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے رسل و رسائل کے مرکزی وزیر منوج سنہا پر زور دیا ہے کہ وہ گریز علاقے کے تلیل گائوں کو سلیولر کوریج کے دائرے میںلانے کیلئے لازمی اقدامات اٹھائے۔ مرکزی وزیر کے نام ایک مراسلے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ علاقہ گریز سے کافی دوری پر واقع ہے اور سال کے بیشتر وقت میں یہ باقی علاقوں سے کٹا رہتا ہے۔محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر سے درخواست کی کہ وہ بی ایس این ایل اور دیگر پرائیویٹ سلیولر موبائیل کمپنیوں کو ہدایات دیں کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر تلیل گائوں کو ملک کے موبائیل نیٹ ورک پر لانے کے لئے فوری اقدامات کریںتاکہ گائوں کے لوگوں کے مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔وزیرا علیٰ نے انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ یہ معاملہ مرکز ی حکومت کے ساتھ اٹھائیںگی۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزیر سمرتی زبن ایرانی کے نام ایک علاحدہ مراسلے میں ڈی ڈی کا>شر کے مقامی پرڈیوسروں کو پروگراموں کی کمیشنگ نہ ہونے اور نئے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں سخت لوازمات رکھے جانے سے پیدا شدہ مسائل کو اُجاگر کیا اور ان مسائل کو حل کرنے میں مرکزی وزیر کی مداخلت طلب کی۔اپنے مکتوب میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ڈی ڈی کا>شر مقامی فنکاروں اور پروگرام پرڈیوسروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرانے کے لئے شروع کی گئی تھی تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ کا مظاہر ہ کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کی مقامی زبانوں اور ثقافتوں کو بھی فروغ دے سکیں۔محبوبہ مفتی نے سمرتی ایرانی سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کا از سر نو جائزہ لیں تاکہ مقامی فنکاروں اور پروگرام تیار کرنے والوں کوڈی ڈی کاشر پر اپنے ہنروں اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کابھرپور موقعہ فراہم ہوسکے۔انہوںنے کہاکہ یہ چینل شروع کرنے کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں