حکومت گجرات الیکشن کی وجہ سے جی ایس ٹی کو بہتر بنانے کیلئے مجبور ہوئی :چدمبرم

نئی دہلی/یواین آئی/کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے کل کہا کہ گجرات میں ہورہے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے اشیا اور سروس ٹیکس ﴿جی ایس ٹی﴾کو بہتر بنانے کیلئے حکومت اپوزیشن اور ماہرین کی صلاح ماننے کو تیار ہوئی ہے ۔ آسام کے گواہاٹی میں چل رہی جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کے درمیان مسٹر چدمبرم نے امید ظاہر کی ہے کہ کانگریس حکومتوں کے وزیر خزانہ کے دباؤ میں حکومت جی ایس ٹی میں تبدیلی کرے گی۔مسٹر چدمبرم نے ٹویٹ کیا کہ گجرات الیکشن کا شکریہ جس کے دباؤ میں حکومت جی ایس ٹی کے سلسلے میں اپوزیشن اور ماہرین کی صلاح ماننے کو تیار ہوئی۔کانگریس کی حکومتوں والی ریاستوں کے وزیرخزانہ حکومت پر اس میں تبدیلی کے لئے دباؤ بنائیں گے ۔ راجیہ سبھا میں جی ایس ٹی بل پر بات چیت اور ووٹنگ نہ کرانے کیلئے مودی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں تو حکومت نے منمانی کردی لیکن اب جی ایس ٹی کونسل اور لوگوں کے درمیان اس پر تبادلہ خیال کرنے سے وہ نہیں بچ سکتی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں