اٹلی :اے ٹی پی ٹینس ، کوریا ، روس کی اگلے مرحلے تک رسائی

اٹلی/ اٹلی میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں کوریا اور روس کے پلیئرز نے اپنے میچ جیت کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں اٹلی کے جیان کوئینزی اور کوریا کے چنگ ہیون مد مقابل ہوئے۔ دونوں پلیئرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، کبھی اطالوی پلیئرز کا پلڑا بھاری رہا تو کبھی کورین کھلاڑی حاوی رہے۔ سنسنی سے بھرپور میچ 5سیٹس تک جاری رہا جس میں کوریا کے چنگ ہیون کو کامیابی ملی۔ ایونٹ کے ایک اور میچ میں روس کے ڈانیل اور امریکا کے جریڈ ڈونلڈسن میں جوڑ پڑا۔ اعصاب شکن مقابلے کے بعد روس کے کھلاڑی نے فتح حاصل کر کے اگلے مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں